ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ایک کنوئیں میں عورت گرپڑی، زندہ سلامت باہر نکالنے میں فائربریگیڈ کا عملہ کامیاب

بھٹکل کے ایک کنوئیں میں عورت گرپڑی، زندہ سلامت باہر نکالنے میں فائربریگیڈ کا عملہ کامیاب

Wed, 17 Mar 2021 21:14:25    S.O. News Service

بھٹکل:17؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) کارگیدے ہورلی سال کے ایک کنوئیں میں اچانک ایک عورت کے گرنے کے بعد  فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ کر عورت کو زندہ سلامت باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ بدھ شام کو پیش آیا۔

ہرلی سال کی مکین شاردما(66) اپنے گھر کے پڑوس والے کھلےکنوئیں میں اچانک پیر پھسل کر گر گئی ۔کنوئیں میں گرتے ہی گھروالوں نے فائر برگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع پاتے ہی فائر برگیڈ عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور 10x35 فٹ گہرے کنوئیں میں اترکر بوڑھی عورت کو اوپر لانےمیں کامیاب ہوگئے۔ فائر برگیڈ تھانہ افسر رمیش شٹی ، شفیع، این پٹگار ، شیو پرشاد نائک، ماروتی نائک، سچن راتھوڈ، چیتن پاٹل وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔


Share: